جارج مزاج پاکستانی بلے باز نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا!پاکستانی شائقین کے لئے بڑی خوشخبری

لاہور : عمران نذیر پاکستانی ان چند بلے بازوں میں سے ایک تھے جنہیں لوگ ان کی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے پسند کرتے تھے. ٹیسٹ ،ون ڈے یا ٹی 20 فارمیٹ ہو انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا وہ گراؤنڈ میں جاتے اور دھواں دار بلے بازی شروع کر دیتے تھے ان کی اس دلیر اور مخالف ٹیم کو پریشر میں لانے کا انداز شائقین کرکٹ کو بھا گیا اور عمران نذیر نے محبت کا یہ عالم ہے کہ پاکستانی شائقین ابھی بھی انہیں ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز عمران نذیر نے ساڑھے four سال کے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جوڑوں کی بیماری سے ایک طویل عرصے لڑنے کے بعد اب دوبارہ کرکٹ شروع کررہا ہوں جب کہ پی سی بی اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل دور میں مدد کی، عوام کی دعاوں، اور لمبی انجری کے بعد صحت یاب ہوکر واپس آیا ہوں۔

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میرے مداح بھی مجھے دوبارہ ان ایکشن دیکھنا چاہتے ہیں، کرکٹ میری محبت ہے، اسے چھوڑ نہیں سکتا، اپنے مداحوں کا شکرگزار ہوں، لمبے عرصے کے بعد کرکٹ میں واپسی کر رہا ہوں جب کہ فٹنس کا معیار دیکھوں گا پھر سوچوں گا کتنا کھیلنا ہے۔ انہوں نے لاہور میں اپنے آبائی کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

The publish جارج مزاج پاکستانی بلے باز نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا!پاکستانی شائقین کے لئے بڑی خوشخبری appeared first on Crictale.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *